Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیویارک : دوہزار سولہ کے انٹرنیشنل آٹوشو کا آغاز

نیویارک : دوہزار سولہ کے انٹرنیشنل آٹوشو کا آغاز
March 26, 2016
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی شہر نیویارک میں دوہزار سولہ کے انٹرنیشنل آٹو شو کا آغاز ہوگیا  جدت اور مہارت سے ہم آہنگ ان گاڑیوں کی یہ نمائش تین اپریل تک جاری رہے گی۔ تفصیلات کےمطابق نیویارک میں  چمچماتی گاڑیوں  کی نمائش نے  شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے گاڑیوں کےدلدادہ نمائش دیکھنے کے لئے نیویارک کھینچے چلے آ رہے ہیں ۔ اسپورٹس کارز کے شوقین اپنی  من پسند  گاڑیوں میں بیٹھ کر اور انہیں دیکھ دیکھ کر دل بہلاتے رہے  ، د س روز تک جاری رہنے والے کاروں کے  اس رنگا رنگ میلے میں مختلف کمپنیوں کے متعارف کرائے گئے آٹھ نئے ماڈلز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ کاروں کی اس نمائش کو دیکھنے والے نت نئی اور  چمچماتی  کاروں کے علاوہ لگژری اور اسپورٹس کاروں میں بھی دلچسپی   لے رہے ہیں۔