نیویارک ،دولہے کے دوستوں کی مستی مہمانوں کو مہنگی پڑگئی
نیویارک (92نیوز) شادی بیاہ پر دولہےکےدوستوں کی مستیاں دیکھنےوالی ہوتی ہیں، مگرنیو یارک میں ہونیوالی ایک شادی کی تقریب میں اچھل کود نے تو حد ہی کر دی۔
جیسے ہی دولہے کے دوستوں نے دولہا کو ہوا میں اچھالا ان کے پاؤں اس بری طرح مہمان خاتون سےٹکرائےکہ وہ بےچاری زمین بوس ہی ہوگئیں۔
خوش قسمتی سے کوئی سنجیدہ چوٹ نہیں آئی مگر تقریب میں ایک بد مزگی کا عنصر ضرور پیدا ہوگیا۔