Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیویارک: امریکی کامیڈی سیریز کے فنکار ٹریسی مورگن اپنی گرل فرینڈ میگن ولوور کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نیویارک: امریکی کامیڈی سیریز کے فنکار ٹریسی مورگن اپنی گرل فرینڈ میگن ولوور کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
August 25, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی کامیڈی سیریز تھرٹی راک کے فنکار ٹریسی مورگن اپنی گرل فرینڈ میگن ولوور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ پیپلز میگزین کے مطابق مورگن کی شادی کی تقریب میں ان کے دوست احباب اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔ دلہن میگن کا کہنا تھا کہ کار حادثہ کے بعد وہ ٹریسی کو کھو بیٹھی تھیں اور اس کے زندہ بچنے کی امید بھی نہ تھی اور دونوں کی محبت ہی تھی کہ آج کا دن دیکھنا نصیب ہوا۔ مورگن چودہ ماہ پہلے اس وقت حادثے کا شکار ہو گئے تھے جب وال مارٹ کے ٹریکٹر ٹرالر نے ان کی کار کو ٹکر مار دی تھی جس سے نہ صرف ان کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں بلکہ سر میں بھی انتہائی شدید چوٹیں آئی تھیں اور ان کے زندہ رہنے کی امید نہ تھی۔