Friday, September 13, 2024

نیویارک: اقوام متحدہ کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرانے کا خواب پورا، خصوصی تقریب، بان کی مون کی شرکت

نیویارک: اقوام متحدہ کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرانے کا خواب پورا، خصوصی تقریب، بان کی مون کی شرکت
October 1, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔ فلسطینی کئی دہائیوں سے اس خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے کے لیے بے قرار تھے۔ نیویارک میں  خصوصی تقریب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر فلسطین کا پرچم لہرا دیا گیا جسے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے مقصد کے حصول کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شرکت کی۔ بان کی مون کا کہنا تھا  کہ فلسطین کو ابھی اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے کچھ اور مراحل طے کرنا ہیں لیکن یہ لمحہ بھی فلسطینیوں کے لیے یادگار کی حیثیت رکھتا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرایا جانا دنیا بھر میں موجود فلسطینیوں کے لیے خوشگوار پیغام ہے۔ محمود عباس نے کہا کہ اگرچہ فلسطین اقوام متحدہ کا رکن نہیں ہے لیکن اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے مبصر ملک کا پرچم اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز پر لہرانے کی منظوری دی۔