نیویارک:دوران سفرمسافربے ہوش،طیارےکی ہنگامی لینڈنگ

نیویارک(92نیویارک)امریکا میں دوران سفرمسافراچانک بے ہوش ہوگیا، جس کے باعث طیارے کوہنگامی طورپر اتارلیا گیا۔
امریکی ائیرلائن کی فائیوسکس ٹوٹونامی پروازشکاگوسے کنکٹی کٹ جارہی تھی کہ ایک مسافرخرابی صحت کے باعث اچانک بے ہوش ہوگیا۔
تاہم پائلٹ نے اسے بفیلوائیرپورٹ پرہنگامی طورپراتارلیا،طیارے میں دیگر75 مسافرسوارتھے۔