Saturday, July 27, 2024

نیوہمپشائر: ریپبلکن اور ڈیموکریٹک امیدوار پرائمری الیکشن میں آج آمنے سامنے ہونگے

نیوہمپشائر: ریپبلکن اور ڈیموکریٹک امیدوار پرائمری الیکشن میں آج آمنے سامنے ہونگے
February 9, 2016
  کنکورڈ(ویب ڈیسک)امریکا کے صدارتی الیکشن کا تگڑا مقابلہ ہوگا اب نیو ہیپمشائر میں،آج پرائمری الیکشن میں ریپبلیکن اور ڈیموکریٹک امیدوار پارٹی الیکشن کیلئے آمنے سامنے ہونگے۔ تفصیلات کےمطابق امریکا میں خراب موسم کے باعث امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم کو ترک نہیں کیا گیا، تقریبات اور گہما گہمی شام گئے تک  جاری رہیں اور صدارتی امیدوار نیو ہیپمشائر میں  ووٹروں سے رابطے میں مصروف رہے،نیو ہیمپشائر میں رائے عامہ کے جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ ڈیموکریٹک دوڑ میں ورمونٹ سے سینیٹر برنی سینڈرز کو اپنے حریف سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر دو ہندسوں کی سبقت حاصل ہے، جب کہ یہ برتری تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے۔ جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ ریپبلیکن پارٹی کے باقی امیدواروں سے کافی برتری حاصل کرچکے ہیں۔ گرینائٹ کی اس مشہور ریاست میں پانچ سے چھ امیدوار، جنھیں اسٹیبلشمنمٹ کی خوشنودی حاصل ہے، ٹرمپ کے بعد دوسرے نمبر پر آنے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔ سینڈرز کے لیے نیو ہیمپشائر میں ہیلری کے مقابلے میں صورت حال اس  لیے بہتر ہے کیونکہ یہ ان کی آبائی ریاست ورمونٹ کے ساتھ ہی واقع ہے۔