Thursday, October 6, 2022

نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے معاملے پر چین کو رام کرنے کیلئے بھارتی صدر چارروزہ دورے پر چین پہنچ گئے

نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے معاملے پر چین کو رام کرنے کیلئے بھارتی صدر چارروزہ دورے پر چین پہنچ گئے
بیجنگ(ویب ڈٰیسک)نیوکلئیرسپلائر گروپ کی رکنیت کے معاملے پر چین کو رام کرنے کے لیئے  بھارتی صدرچار روزہ دورے پر  چین پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کے صدر پرناب مکھر جی  چین کے چار روزہ دورہ پر گوانگ ژو پہنچ گئے  یہ بھاتی صدر کا چین کا پہلا دورہ ہے ۔ اپنے دورہ کے دوران بھارتی صدر سیاسی اقتصادی اور دو طرفہ امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ مختلف معاملات میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔ پرناب مکھر جی نیو کلیئرسپلائر گروپ میں بھارت کی رکنیت  کا معاملہ بھی اٹھائیں گے ۔ چین نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی  رکنیت  کا مخالف ہے اور اس کا موقف ہے کہ پاکستان  کو بھی  اس گروپ  کی رکنیت دی جائے ۔