نیوکراچی میں آئس فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق

کراچی ( 92 نیوز) نیوکراچی میں آئس فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 27زخمی ہو گئے ۔
نیو کراچی میں آئس فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے فیکٹری کی چھت گر گئی، ملبے تلے مزید کئی افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے ، زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جب کہ تین افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہو گئیں ، پاکستان رینجرز بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔