Saturday, November 26, 2022

نیوکاسل برطانیہ میں پیگیڈا تحریک کی اسلام مخالف ریلی

نیوکاسل برطانیہ میں پیگیڈا تحریک کی اسلام مخالف ریلی
برطانیہ (نائنٹی ٹو نیوز) برطانیہ میں اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کے حامیوں اور اس کے مخالفین نے مظاہرے کیے، دونوں گروپوں کے درمیان تصادم پر پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پیگیڈا کے چار سو کے قریب حامی نیو کاسل سٹی کی بگ مارکیٹ میں اکٹھے ہوئے جبکہ اس کے مقابلے میں چالیس میٹر دور نیو گیٹ سٹریٹ میں نیو کاسل یونائٹس کے دو ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کے دونوں گروہوں کو الگ الگ رکھنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھا۔ تاہم دونوں گروپس کے افراد آپس میں الجھ پڑے جس پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔ برطانوی پارلیمان کے رکن جارج گیلوے نے پیگیڈا کے مقابلے میں نیو کاسل یونائٹس کے مظاہرے میں شرکت کی۔ اسلام مخالف پیگیڈا موومنٹ پچھلے سال جرمنی سے شروع ہوئی تھی جو اب پورے یورپ میں پھیل چکی ہے۔