نیول چیف کا کریکس ایریا میں سرحدی مورچوں کا دورہ ، سیلرز سے عید ملے

کراچی(92نیوز)نیول چیف محمد ذکاءاللہ نے کریکس ایریا میں سرحدی مورچوں کا دورہ کیا ہے ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے آفیسرزاورسیلرز سے ملاقات کی ۔
نیول چیف نےعید کی سیلرزاور آفیسرز کو عید کی مبارک باد بھی دی ۔ اس ،موقع پر نیول چیف کو کریکس میں جاری سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے پر بریفنگ بھی دی گئی ۔