نیول سٹاف کالج کے شرکاء اور دوست ممالک کے طلباء کا آئی ایس پی آر کا دورہ

راولپنڈی (92 نیوز) نیول سٹاف کالج کے شرکاء اور دوست ممالک کے طلباء نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ففتھ جنریشن وار فئیر پر ذرائع ابلاغ کے کردار پر روشی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے بذریعہ انفارمیشن آپریشنز ہائبرڈ خطرات، مضمرات اور ردعمل پر روشنی ڈالی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی ردعمل میں پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستانی میڈیا نے پاکستان کو درپیش مشکلات میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔