Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

 نیوز لیکس : کمیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی

 نیوز لیکس : کمیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی
December 17, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)”ابھی تحقیقات میں مزید وقت لگے گا“حکومت نے انگریزی اخبار کی متنازعہ خبر کے معاملے پر بننے والے کمیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔ کمیشن اپنی حتمی رپورٹ 10جنوری کو د ے گا۔

تفصیلات کےمطابق انگریزی اخبار میں متنازعہ خبر آئی تو پورے ملک میں ہلچل مچ گئی چہ میگوئیاں ہونے لگیں کہ آخر کار خبر نکلی کہاں سے ؟؟کیا کسی نے خبر کو فیڈ کیا؟؟پہلے مرحلے میں وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے پھر حکومت نے ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جس میں آئی ا یس آئی ایم آئی اور آئی بی سمیت دیگر محکموں کے نمائندے شامل ہیں۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ 10دسمبرکو دینا تھی تاہم کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)عامر رضا خان نے کمیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی درخواست کردی  جس پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمیشن کو ایک ماہ کا مزید وقت دیدیا۔

اب کمیشن کی حتمی رپورٹ 10جنوری کو آئیگی ذرائع کے مطابق کمیشن سکینڈل کے مرکزی کردارصحافی سمیت اہم شخصیات کے بیانات ریکارڈ کر چکا ہے۔