Saturday, July 27, 2024

نیوز لیکس سکینڈل کا قصہ تمام،کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی ، طارق فاطمی سے قلمدان واپس لےلیا گیا

نیوز لیکس سکینڈل کا قصہ تمام،کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی ، طارق فاطمی سے قلمدان واپس لےلیا گیا
April 29, 2017
اسلام آباد(92نیوز)نیوز لیکس سکینڈل کا قصہ تمام کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی۔ طارق فاطمی سے معاون خصوصی خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ پرنسپل انفارمیشن راؤ تحسین کے خلاف بھی کارروائی ہو گی پرویزرشید کو کلین چٹ مل گئی ۔ تفصیلات کےمطابق آخر کار6ماہ بعد نیوز لیکس سکینڈل کا اونٹ کروٹ بیٹھ ہی گیا وزیراعظم نے کمیشن کی سفارشات کی منظوری بھی دیدی رپورٹ پبلک بھی ہوگئی جس کے مطابق طارق فاطمی اب خارجہ امور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نہیں رہے۔ ان سے یہ ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں جبکہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین کےخلاف کارروائی کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔ راﺅتحسین کے خلاف سروس ایکٹ 1973 کے تحت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کمیشن کی سفارشات پر من وعن عمل درآمد کی ہدایت کی ۔ قومی سلامتی کے منافی خبر شائع کرنے والے اخبار کے ایڈیٹر اورصحافی کے خلاف انضباطی کارروائی کیلئے معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کردیاگیا۔ رپورٹ کے نکات میں کہا گیا ہے کہ آئندہ قومی سلامتی کے منافی خبر سے متعلق اے پی این ایس کوڈ آف کنڈکٹ مرتب کرے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہو ں ۔