Saturday, January 28, 2023

نیوزی کرکٹ بورڈ نے کیویز ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

نیوزی کرکٹ بورڈ نے کیویز ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

آکلینڈ (92 نیوز) نیوزی کرکٹ بورڈ نے کیویز ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر ہے، نیوزی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔

ڈیوڈ وائٹ کہتے ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ، پی سی بی اور حکومتی ایجنسیز کے ساتھ مل کر دورہ پاکستان پر کام کررہے ہیں، سکیورٹی انتظامات سے متعلق یقین دہانی کرائی جا رہی ہے۔

نیوزی لینڈ نے آخری بار 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ کیویز کو 2003 میں ون ڈے سیریز میں پاکستان نے وائٹ واش کیا تھا۔