Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف

نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف
May 21, 2020

ولنگٹن ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان بابر اعظم کی خداداد صلاحیتوں کی ایک دنیا معترف ہے ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن بھی ان کی کور ڈرائیو کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان قائد بابر اعظم کو انکے اسٹائل،ٹیمپرامنٹ اور بیٹنگ سکلز کی بنیاد پر موجودہ دور کے عظیم کھلاڑیوں  میں شامل کردیا۔

ایک بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کو اسکائپ انٹرویو میں کین ولیم سن کا کہنا تھا بابر اعظم میں بھی موجودہ دور کے کئی عظیم کھلاڑیوں کی مانند رنز کرنے کی بھوک ہےاور وہ ہمیشہ کچھ زیادہ اور بہتر کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں ۔

ورلڈ کپ فائنلسٹ کین ولیم سن کے بقول بابر اعظم زبردست ٹیمپرامنٹ کے حامل ہیں ،انکا بیٹنگ اسٹائل دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ، وہ  کور ڈرائیو اور بیک فٹ پر اچھی شارٹس کھیلتے ہیں ۔

رواں ماہ 13مئی کو پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرتے ہوئے 25سالہ بابر اعظم کو  ٹی  ٹوئنٹی کیساتھ ون ڈے کا بھی کپتان نامزد کیا تھا ۔

بابراعظم نے  74 ایک روزہ ، 38ٹی 20 اور 26ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے   ۔