Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیوزی لینڈ کے قریب بحرالکاہل میں چند گھنٹوں کے دوران زلزلے کے تین جھٹکے

نیوزی لینڈ کے قریب بحرالکاہل میں چند گھنٹوں کے دوران زلزلے کے تین جھٹکے
March 5, 2021

ویلنگٹن (92 نوز) نیوزی لینڈ کے قریب بحرالکاہل میں چند گھنٹوں کے دوران زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کیئے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی ریاست ہوائی کے ساحلی علاقے بھی سونامی واچ پر منتقل ہو گئے۔