Sunday, October 2, 2022

نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر تنقید: مریم نواز کا ایجنڈا کیا ہے؟، فرخ حبیب

نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر تنقید: مریم نواز کا ایجنڈا کیا ہے؟، فرخ حبیب
September 18, 2021 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر تنقید کرنے پر فرخ حبیب نے شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، دنیا بھر نے نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے پر ہمدردی کا اظہار کیا، لیکن مریم نواز کا ایجنڈا کیا ہے ؟؟ انہیں پاکستان سے زیادہ اپنی فکر ہے۔

انہوں نے کہا، یہ لوگ بھارت کو خوش کرنے، قومی یکجہتی متاثر کرنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے، کہا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت یہ نہیں ہوتی کہ آج آپ بھگوڑے ہوں، یہ لوگ صرف اقتدار حاصل کرنے کے لئے پاکستان آتے ہیں، یہ مغرب زادے ہیں، وقت پڑنے پر ان کی تو پرچیاں ہی گم ہو جایا کرتی تھیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ، ڈرون حملوں پر ان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا تھا، عمران خان نے ہی ڈرون حملوں کے خلاف لانگ مارچ نکالا۔ پاکستان شنگھائی تنظیم کے اجلاس میں مرکز نگاہ بنا ہوا تھا۔ یہ لوگ قومی یکجہتی کو متاثرکرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ مزید کہا کہ ہماری حکومت سبز پاسپورٹ کی عزت کرائے گی۔