Thursday, February 9, 2023

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور (92 نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ شاداب خان قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، حیدر علی ،سرفراز احمد ، محمد حفیظ،  شامل ہیں۔ فہیم اشرف ، حارث رؤف ،افتخار احمد  عماد وسیم  اور خوشدل شاہ  بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی ، حسین طلعت،  وہاب ریاض اور محمد  رضوان   بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔