Saturday, January 28, 2023

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی

ویلنگٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہو گا۔

وانگرائے میں موجود ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کو تارنگا میں جوائن کر لیا۔ عماد وسیم اور محمد حفیظ اسکواڈ سے الگ ہو گئے۔ محمد حفیظ کل پاکستان روانہ ہوں گے جبکہ عماد وسیم بگ بیش کھیلنے آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔

پاکستان شاہینز اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ستائیس دسمبر کو کھیلیں گے۔