Thursday, October 6, 2022

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز ، قومی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ،ذرائع

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز ، قومی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ،ذرائع

لاہور ( 92 نیوز ) نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سیلفی کنِگ احمد شہزاد ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ اظہرعلی مکمل فٹ قرار دے دیئے گئے ہیں ۔ ٹیم کا باقاعدہ اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کیخلاف بڑا امتحان ہے جس کیلئے گرین شرٹس کے پندرہ رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ ذرائع کیمطابق طویل مشاورت اور سوچ وبچار کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے 15 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا ۔
سری لنکا کیخلاف سنچری داغنے والے امام الحق بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے ۔ ان فٹ عثمان شنواری کی جگہ رومان رئیس لیں گے ۔
ذرائع کے مطابق15رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ،فخر زمان، اظہر علی، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، رومان رئیس، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق اور محمد عامر شامل ہیں ۔