Saturday, October 1, 2022

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھمکیاں دینے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ نکلا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھمکیاں دینے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ نکلا
September 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھمکیاں دینے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ نکلا۔ وفاقی وزرا نے ساری کہانی میڈیا کے سامنے بیان کر دی۔

فواد چودھری کا کہنا ہے انیس اگست کو احسان اللہ احسان کے نام سے فیس بک پر جعلی پوسٹ شیئر کی گئی۔ اکیس اگست کو بھارتی صحافی نے آرٹیکل لکھ دیا۔ کرکٹر مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو بھی دھمکی دی گئی۔

سب کے باوجود ٹیم پاکستان آئی۔ پھر 18 ستمبر کو انٹرپول اسلام آباد کو حمزہ آفریدی کے نام سے کیویز ٹیم کے لیے دھمکی آمیز ای میل ملی۔ ای میل بھارت سے کی گئی۔ آئی پی تبدیل کرکے سنگاپور کیا گیا۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔

فواد چودھری نے نیوزی لینڈ کی حکومت سے تھریٹ کی تفصیلات شیئر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔