Saturday, July 27, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی
December 20, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

کیویز کرکٹ ٹیم آئندہ سال دسمبر تا جنوری کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کا آئے گی۔ مہمان ٹیم اپریل 2023 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی جہاں وہ دس وائیٹ بال میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈر میز راجہ کی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن سے ملاقاتوں میں تبادلہ خیال کے بعد دوروں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان میں شامل 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ دوسرے دورے میں مہمان ٹیم 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔ دونوں بورڈز اب دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی زمیز راجہ نے کہا کہ مارٹن سینیڈن اور ان کے بورڈ کے شکر گزار اور ان سے ملاقاتوں کے نتائج پر خوش ہوں۔ یہ دونوں بورڈز کے مضبوط تعلقات کی ضمانت اور اس بات کی تصدیق ہے کہ پاکستان کرکٹ برادری کا ایک اہم رکن ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا رمیز راجہ اور مارٹن سینیڈن کی دبئی میں نتیجہ خیز اور تعمیری گفتگو ہوئی، جس سے دونوں بورڈز کے تعلقات بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق اب پاکستان مارچ 2022 سے اپریل 2023 کے دوران آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف 8 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔