Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال دورہ پاکستان کیلئے حامی بھر لی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال دورہ پاکستان کیلئے حامی بھر لی
November 14, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے حامی بھر لی۔ کیویز ٹیم ستمبر 2022 میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی کامیابی سفارت کاری کام کر گئی، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد نیوز ی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھی دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا پچھتاوا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کی حامی بھر لی۔

نیوزی لینڈ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر کے دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم آئندہ سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال ستمبر میں سکیورٹی خدشات پر پاکستان کے ساتھ سیریز اچانک ملتوی کر دی تھی، جس پر پوری دنیا سمیت سوشل میڈیا پر شائقین نے تنقید کی تھی۔