Wednesday, October 5, 2022

نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونا حکومتی ناکامی ہے، رانا ثناء اللہ

نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونا حکومتی ناکامی ہے، رانا ثناء اللہ
September 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کھیل میں بھی سیاست، رانا ثناء اللہ نے نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کی منسوخی کو حکومت کی ناکامی قرار دیدیا۔

ن لیگی رہنماء نے تقریب سے خطاب میں کہا حکومت کو موجودہ صورتحال پر شرم آنی چاہئے، لیکن حکومت بےعزتی پروف ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر دورہ ملتوی کیا۔

اںہوں نے کہا، ہمارے وزیراعظم کا حال یہ ہے کوئی اس کا فون نہیں سنتا، کوئی اسے فون نہیں کرتا، آج نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ہمارے وزیراعظم کا فون تو سنا لیکن اس کی بات نہیں مانی۔

اُن کا کہنا تھا، شاہ محمود قریشی افغانستان کے معاملے پر پھولے نہیں سماتے، ڈالر ایک سو ستر پر پہنچ گیا ہے، تجزیہ نگار کہتے ہیں ڈالر دوسو پر جاکر رکے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا تھا پٹرول کی قیمت ہم نہیں بڑھائیں گے، پانچ روپے بڑھا دیئے، عمران خان جو سونامی لانے کی باتیں کررہے تھے وہی آرہا ہے۔