Wednesday, September 28, 2022

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

نیوزی لینڈ ( 92 نیوز ) نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے بریسویل نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے ۔
لوئس اور پاؤل نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ کیویز کی جانب سے بریسویل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے شاندار آغاز کیا ۔ ورکر نے 57 جبکہ منرو نے 49 رنز بنائے ۔ روز ٹیلر نے بھی 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف پانچ وکٹوں پر حاصل کر لیا۔
بریسویل کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔