Friday, September 30, 2022

نیوزی لینڈ نے لیڈز ٹیسٹ جیت کر انویسٹک سیریز  1-1سے برابر کر لی

نیوزی لینڈ نے لیڈز ٹیسٹ جیت کر انویسٹک سیریز  1-1سے برابر کر لی
لیڈز(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے لیڈز ٹیسٹ جیت کر انویسٹک سیریز برابر کر لی،دو میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو ایک سو ننانوے رنز سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان انویسٹک ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ لیڈز کے ہیڈنگلے سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ مہمان ٹیم نے آخری روز عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ جیت کر سیریز برابر کر لی،انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی جنہوں نے پہلی اننگز میں تین سو پچاس رنز بنائے انگلینڈ نے جوابی اننگز میں اتنے ہی رنز بنا کر سکور برابر کیا۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹوں پر چار سو چون رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی انگلش ٹیم جواب میں آخری روز صرف دو سو پچین رنز بنا سکی۔