Wednesday, November 30, 2022

نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھی گرین شرٹس کو پچھاڑ دیا

نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھی گرین شرٹس کو پچھاڑ دیا

ہملٹن ( 92 نیوز )  نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھی گرین شرٹس کو پچھاڑ دیا ۔ کیویز نے 151 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔  مارٹن گپٹل نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔  نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 246 رنز جوڑے ۔ قومی بلے بازوں کا شو ایک بار پھر فلاپ ہوا ۔ ٹاپ آرڈرز بری طرح ناکام رہے ۔

اوپنر اظہر علی ایک بار پھر  دھوکا دے گئے  صرف 6 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ امام الحق  2 ،بابر اعظم 10 ،شعیب ملک 27،کپتان سرفراز احمد نے 3 رنز بنائے ، محمد حفیظ 60 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

حسن علی اور شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کی ۔ دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں  ۔ کیویز کیجانب سے فرگیوسن  نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

بارش کے باعث نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 25 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا  ۔ اوپنر کولن منر وکھاتہ کھولنے میں ناکام رہے  ۔ کین ولیمسن  نے 19 رنز بنائے ۔

مارٹن گپٹل نے جارحانہ انداز اپنایا  اور 86 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ۔ روز ٹیلر نے 45 رنز بنائے  ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف 24ویں اوور میں صرف دو وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔

مارٹن گپٹل کو عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا  ۔ نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریزمیں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ۔