نیوزی لینڈ نے افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

لندن (92 نیوز) نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے 33 ویں اوور میں مقررہ ہدف پورا کر لیا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172رنز بنائے۔ اوپنرز کی جانب سے 66 رنز کے عمدہ آغاز کے بعد افغان بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
پوری ٹیم بیالسویں اوور میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیشم نے پانچ اور فرگوسن نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی صفر پر ہی پہلی وکٹ گر گئی تاہم کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی ۔ نیوزی لینڈ نے 33 ویں اوور میں ہی مقررہ ہدف پورا کر لیا۔