Tuesday, December 5, 2023

نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست پر سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے ٹیم کا خوب پوسٹمارٹم کیا

نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست پر سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے ٹیم کا خوب پوسٹمارٹم کیا
January 22, 2016
  لاہور(92نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کی کیویز کےہاتھوں عبرت ناک  شکست پر سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز  نے ٹیم کا خوب پوسٹ مارٹم کیا اور کئی حقائق سے بھی پردہ اُٹھایا۔ تفصیلات  کےمطابق  نائنٹی ٹو نیوز سے  خصوصی   گفتگوکرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ ٹیم میں صرف شاہد آفریدی کی چلتی ہے عمر گل اور انور علی  کو  کیوں اورکہاں  سے  لایا گیا  کسے نہیں  پتہ؟؟ سرفراز نواز نے ٹیم  کی  ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ وقاریونس کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ  فاسٹ باؤلر   تھے لیکن  انہوں  نے وہاب ریاض کو کیا سکھایا  ؟؟ سرفراز نواز  کا  سٹہ  بازی  سے متعلق  کہنا   تھا کہ جوا مافیا کے خلاف علیحدہ گروپ بن چکا ہے حفیظ اپنے ساتھیوں کے ساتھ علیحدہ کرسیاں لے کر بیٹھتا ہے تو ٹیم کیسے بنے گی؟ ٹیم میں گروپ بندی واضح دکھائی دے رہی ہے ایسے میں  ورلڈ کپ میں اس ٹیم سے کیا   توقعات  رکھی  جاسکتی ہیں۔