Saturday, July 27, 2024

نیوزی لینڈ سے شکست کا غم غلط کرنے کیلئے آفریدی سیر سپاٹوں میں مصروف

نیوزی لینڈ سے شکست کا غم غلط کرنے کیلئے آفریدی سیر سپاٹوں میں مصروف
February 3, 2016
لاہور (92نیوز) بوم بوم آفریدی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا غم بھلانے کیلئے دبئی میں پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہی دعوتیں اڑانے میں مصروف ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بوم بوم آفریدی خبروں میں رہنے کا ہنر خوب جانتے ہیں چاہے کیویز سے شکست کا معاملہ ہو یا اپنی کارکردگی کے گن گانا۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ملبہ دوسرے کھلاڑیوں پرڈال دیا۔ یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان بوم بوم آفریدی دبئی میں موج مستیاں کر رہے ہیں۔ کہیں کشتی میں جھینگوں کی دعوت اڑائی جا رہی ہے تو کہیں فینز کے ساتھ تصاویر بنوائی جا رہی ہیں۔ کرکٹ کے بے تاج بادشاہ ویوین رچرڈز بھی بوم بوم کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ غرض پی ایس ایل اور بوم بوم کا جادو ایک بار پھر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ پی ایس ایل پی سی بی کی ایک اچھی کوشش ہے جو پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کے دروازے کھولنے کا ایک راستہ ہے۔ قومی ٹیم جلد ہی پی ایس ایل کی سنسنی خیزی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست بھول جائے گی۔