Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے کا افسوس ہے ، مصباح الحق

نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے کا افسوس ہے ، مصباح الحق
January 11, 2021

لاہور (92 نیوز) ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے کا افسوس ہے۔ ناکامی پر کوئی بہانہ ، کوئی جواز پیش نہیں کروں گا۔

مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ سے سیریز میں شکست کورونا کو قرار دے دی۔ ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں 18، 19 دن آئسولیشن میں رہنے سے نقصان ہوا جس کی وجہ سے پریکٹس کا وقت نہیں مل سکا۔

ہیڈ کوچ نے کہا بابر اعظم کے انجرڈ سے بھی نقصان ہوا جس سے سیریز کے نتائج پر اثر پڑا۔ نیوزی لینڈ سے شکست پر کوئی جواز پیش نہیں کر سکتا۔ نیوزی لینڈ تینوں شعبوں میں ہم سے بہتر کھیلی۔ سیریز میں سب سے بڑا مسئلہ کیچز چھوڑنا رہا ہے۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر پر بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا محمد عامر کو ہمیشہ اسپورٹ کیا۔ فاسٹ باؤلر اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم سے ڈراپ ہوئے۔ کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گا اور کمیٹی جو سوال کرے گی جواب دوں گا اور حقائق بتاؤں گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔