Saturday, July 27, 2024

نیوزی لینڈ تیسرے ون ڈے میں تین وکٹوں سے فاتح‘ پاکستان سیریز ہار گیا

نیوزی لینڈ تیسرے ون ڈے میں تین وکٹوں سے فاتح‘ پاکستان سیریز ہار گیا
January 31, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو نوے رنز بنائے۔ بارش کے باعث نیوزی لینڈ کے لیے ہدف تینتالیس اوورز میں دو سو تریسٹھ رنز تک محدود کر دیا گیا جسے نیوزی لینڈ نے دو گیندیں قبل حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آک لینڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیوی ٹیم نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو کپتان برینڈن میکلم دوسرے ہی اوور میں بغیر رن بنائے محمد عامر کے گیند پر آوٹ ہو گئے جبکہ اوپنر مارٹن گپٹل بیاسی اور ولیم سن چوراسی رنز بنا کر اظہر علی کا شکار ہوئے۔ نکولس پانچ رنز بنا کر عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ گرانٹ ایلیٹ شعیب ملک کا شکار بن گئے۔ اس موقع پر میچ بارش کے باعث تھوڑی دیر کے لیے روکا گیا۔ میچ دوبارہ شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کے لیے ہدف محدود کر دیا گیا۔ کوری اینڈرسن اور لیوک رانکی ہدف کے تعاقب کے لیے آئے تو رانکی بیس رنز بنا کر وہاب ریاض کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے جبکہ اینڈرسن پینتیس رنز بنا کر عرفان کا شکار بنے۔ سینٹنر دس اور ملنے بغیر رن بنائے صفر کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ احمد شہزاد بارہ اور اظہر علی تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ چھہتر رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ بابر اعظم نے تراسی رنز بنائے‘ سرفراز اکتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستانی ٹیم میں محمد عرفان، محمد عامر، راحت علی اور وہاب ریاض باو¿لنگ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ایک ٹیم میں چار لیفٹ آرم فاسٹ باو¿لرز شامل ہوں۔