Friday, October 7, 2022

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیموں کے دورہ منسوخی حقائق دنیا کے سامنے لائیں، وزیراعظم کی ہدایت

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیموں کے دورہ منسوخی حقائق دنیا کے سامنے لائیں، وزیراعظم کی ہدایت
September 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے دورہ منسوخی کے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر وزیر اعظم عمران خان کی سینئر وزرا سے مشاورت ہوئی۔

وزیر اعظم نے کیوی اور انگلش ٹیموں کے دورہ منسوخی کے حوالہ سے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کو ٹاسک مل گیا۔