Tuesday, January 31, 2023

نیوزگیٹ کی تحقیقات سے متعلق قائم  کمیٹی کا اجلاس ، دستاویزات کا جائزہ مکمل کرلیا  

نیوزگیٹ کی تحقیقات سے متعلق قائم  کمیٹی کا اجلاس ، دستاویزات کا جائزہ مکمل کرلیا  

اسلام آباد(92نیوز)نیوز گیٹ سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی صدارت میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  اجلاس میں انگریزی اخبار کی خبر سے متعلق دستاویزات کا جائزہ  مکمل کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق اجلاس میں ارکان نے بعض ویڈیو فوٹیجز اور تصویروں کا بھی  جائزہ لیا ۔ ذرائع کے مطابق  سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کی بعض ملاقاتوں کی ویڈیوز  کمیٹی  کے ارکان  کے سامنے پیش کی گئیں۔ کمیٹی نے وزارت اطلاعات کےحکام  کے بیانات بھی قلمبند کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات کے ان افسروں کی بعض شخصیات سے ملاقاتوں کا ویڈیو ریکارڈ تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں  جبکہ  تمام شواہد اور دستاویزات کا فرانزک آڈٹ کیا جائے گا۔