Saturday, July 27, 2024

نیلگوں پانیوں کے شہر وینس میں دنیا کا قدیم ترین میلہ شروع، عوام کا مختلف اقسام کے ماسک اور خوبصورت ملبوسات پہن کر جشن

نیلگوں پانیوں کے شہر وینس میں دنیا کا قدیم ترین میلہ شروع، عوام کا مختلف اقسام کے ماسک اور خوبصورت ملبوسات پہن کر جشن
January 31, 2016
وینس (ویب ڈیسک) دنیا کا قدیم ترین میلہ نیلگوں پانیوں کے شہر وینس میں شروع ہو گیا ہے اور مختلف اقسام کے ماسک اور خوبصورت ملبوسات زیب تن کئے افراد شہر کے کوچہ وبازار اور آبی گزرگاہوں میں جشن منا رہے ہیں۔ میلے کے شرکا روایتی، جدید اور انوکھے ملبوسات زیب تن کئے ہر طرف گھوم پھر رہے ہیں اور بہت خوش وخرم نظر آ رہے ہیں۔ ہفتے کے دن نویں صدی میں وینس کے شہریوں کی طرف سے بحری قزاقوں سے بارہ مغوی لڑکیوں کو آزاد کرانے کی یاد میں جلوس نکالا گیا۔ میلے میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیں۔ میلے کی جان لوگوں کی طرف سے پہنے جانیوالے ماسک ہیں۔ اس سال میلے کا موضوع فنون اور روایات کا احیا ہے۔ میلے میں نمائشیں، کانسرٹ اور رقص کے علاوہ ادبی محافل بھی منعقد ہو رہی ہیں۔ یہ کارنیول نو فروری تک جاری رہے گا۔