Friday, September 20, 2024

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر میں اجلاس ، چھوٹے ، درمیانے درجے کے کاروباری پیکیج پر غور

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر میں اجلاس ، چھوٹے ،  درمیانے درجے کے کاروباری پیکیج پر غور
April 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا سے نمٹنے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبارک کیلئے رہنما اصول، ہدایات، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکے لئے پیکج پر غور کیا گیا۔ کورونا سے نمٹنے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت دوسرا بڑا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صحت کی صورتحال، مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس کے دوران  ملک میں صحت کی مجموعی صورتحال اور اعداد و شمارمرتب کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے شہری آبادی کو آگہی کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا ماہ صیام میں شہری مزید احتیاط سے کام لیں۔ دیہات میں لوگوں کا ہدایات پرعملدرآمد حوصلہ افزاء ہے۔ ضلعی اور یونین کونسل سطح پر سیاسی قیادت کا عوامی آگہی میں کلیدی کردار ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ  ماہ رمضان میں ہدایات پر عملدرآمد سے متعلق  صوبوں سے تفصیلات لی جا سکتی ہیں۔