Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارٹ فیورٹ ہو گئے

نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارٹ فیورٹ ہو گئے
March 8, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کیلئے ہاٹ فیورٹ ہوگئے ۔ ان کو مسلم لیگ ن، نیشنل پارٹی، پشتونخوامیپ اور جے یو آئی ف کی حمایت حاصل ہے جبکہ بلوچستان کے تمام سینیٹرز نے بھی حاصل بزنجو کی حمایت کا عندیہ دے دیا ہے ۔
ادھر مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری نے چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کے نام پر انکار کیا کیا ان کا کوئی گر بھی کارگر ثابت نہ ہوا ۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی لال جھنڈی دکھا دی ۔ آصف علی زرداری پرانی دوستی کا حوالہ دے کر مولانا فضل الرحمان کو حمایت کیلئے قائل نہ کر سکے ۔
مولانا فضل الرحمان رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے حامی نکلے ۔ مفاہمت کے بادشاہ معاملے کا حل نکالنے کے لئے آج شام پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھیں گے ۔