Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیشنل پارٹی کا اپنے ارکان پارلیمنٹ کے احتساب کا فیصلہ‘ کمیٹی قائم

نیشنل پارٹی کا اپنے ارکان پارلیمنٹ کے احتساب کا فیصلہ‘ کمیٹی قائم
May 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) نیشنل پارٹی کا اپنے پارلیمانی گروپ کے احتساب کا فیصلہ۔ میر حاصل بزنجو اور عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کرپشن کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی بنا دی جو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تحقیقات کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیا۔ نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد پارٹی کے صدر سینیٹر میر حاصل بزنجو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی بنا دی جو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تحقیقات کرے گی۔ کرپٹ عناصر کو سامنے لایا جائے گا۔ نیب سے بھرپور تعاون کریں گے۔ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ اب ہمارے صبر کی انتہا ہوچکی ہے۔ پگڑیاں اچھالنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ گزشتہ حکومت میں شامل بتیس ارکان کے کیسز نیب میں ہیں‘ ان کا کٹھا چٹھا کھول کررکھ دیں گے۔ نیشنل پارٹی کی قیادت نے نیب کیساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق مشیر خزانہ خالد لانگو جلد نیب میں پیش ہوکر اپنے خلاف لگنے والے الزامات کو جواب دیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔