Friday, October 7, 2022

نیشنل ٹی 20 کپ، سدرن پنجاب کو بلوچستان نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی

نیشنل ٹی 20 کپ، سدرن پنجاب کو بلوچستان نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی
October 2, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) نیشنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب کو بلوچستان نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بلوچستان کی ٹیم نے 175 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بلوچستان کے عبداللہ شفیق 44 اور عبد البنگلزئی 50 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

میچ میں بلوچستان کے کپتان امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری لائن پر لگے بورڈ سے جا ٹکرائے۔ امام الحق کو اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔

دوسرے میچ میں سندھ نے ناردرن کو ڈک ورک لوئس میتھڈ پر تین رنز سے ہرا دیا۔ سندھ کی ٹیم نے  سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

ناردرن نے تین وکٹوں پر 62 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد ڈی ایل میتھڈ پر سندھ  کو تین رنز سے کامیابی ملی۔