Monday, September 26, 2022

نیشنل ٹی 20 ،لاہور وائٹس اور لاہور بلیوز کل فائنل کھیلیں گے

نیشنل ٹی 20 ،لاہور وائٹس اور لاہور بلیوز کل فائنل کھیلیں گے

راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز میں لاہور وائٹس اورلاہور بلیو نے اپنے اپنے مچیز جیت کر فائنل کیلئے نشستیں پکی کر لیں ۔ دونوں ٹیمیں کل فائنل میں مد مقابل ہوں گی ۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور وائٹس کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوا ۔ جس میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 10 رنز سے شکست دے کر باہر کردیا۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں لاہور بلیوز اور فاٹا مد مقابل آئے ۔ امام الحق اور احمد شہزاد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور بلیوز نے فاٹا کو 222 رنز کا ہدف دیا مگر فاٹا کی ٹیم 212 رنز پر ہمت ہار گئی ۔ اس طرح لاہور بلیوز نے فاٹا کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔
نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل کل راولپنڈی میں لاہور بلیوز اور لاہور وائٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔