Friday, September 30, 2022

نیشنل ٹی 20، بلوچستان نے سدرن پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

نیشنل ٹی 20، بلوچستان نے سدرن پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دیدی
September 26, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) نیشنل ٹی 20 میں آج کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

بلوچستان نے 102 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ عبدالواحد  بنگلزئی 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بسم اللہ خان نے 28 رنز بنائے۔ امام الحق 8، عماد بٹ 3 رنز بنا سکے ۔

سدرن پنجاب کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 101 رنز بنا پائی تھی۔