Sunday, March 3, 2024

نیشنل شوٹنگ بال چیمپئن شپ میں 7 ٹیموں کی کوارٹر فائنل میں رسائی

نیشنل شوٹنگ بال چیمپئن شپ میں 7 ٹیموں کی کوارٹر فائنل میں رسائی
December 22, 2019
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں نیشنل شوٹنگ بال چیمپئن شپ میں  7 ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ حیدرآباد نے راولپنڈی، ساہیوال نے ملتان، پنجاب پولیس نے بہاول پور کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ حیدرآباد میں سروری اسپورٹس کمپلیکس حسین آباد میں جاری 14 ویں نیشنل شوٹنگ بال چمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں، دوسرے روز ہونے والے مقابلوں میں حیدرآباد نے راولپنڈی، ساہیوال نے ملتان، پنجاب پولیس نے بہاول پور کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ زرعی ترقیاتی بینک،لاڑکانہ، سکھر اور سی ڈی اے کی ٹیموں نے بھی کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔۔ پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے مطابق 10 سال بعد حیدرآباد میں قومی سطح کی چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔۔ شوٹنگ بال فیڈریشن کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ہوں گے جو فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔