Wednesday, May 31, 2023

نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہوگی

نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہوگی
June 25, 2019
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے 26ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں آج سے شروع ہوگی ۔ چیمپئن شپ 29 جون تک جاری رہے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورافتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ چیمپئن شپ میں پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کیلئے لڑکے اور لڑکیوں کے ٹرائلز آج جمنیزیم ہال میں ہوں گے ۔ حاجی احسان الحق سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جبکہ سید متین، قیوم غوری، یاسر بھٹی، امبر بشیر اور جنید عرفان رکن ہوں گے ، 26 ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں5کیٹیگریز میں مقابلے ہونگے ۔