Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیشنل بینک کے صدر برطانوی شہری نکلے

نیشنل بینک کے صدر برطانوی شہری نکلے
July 13, 2017

اسلام آباد(92نیوز)نیشنل بینک کے صدر برطانوی شہری نکلےجے آئی ٹی کی رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف ہوگیا۔ سعید احمد پاکستان میں ملازمت سے پہلے سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں جیل بھی کاٹ چکے۔۔

تفصیلات کےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے قریبی ساتھی سٹیٹ بینک کے صدر سعید احمد خان نے جے آئی ٹی میں کیا کیا اعتراف کیا تحقیقاتی رپورٹ میں سب افشاءہوگیا۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق شہریت کے سوال پر سعید احمد نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ ان کے پاس برطانیہ کی بھی شہریت ہے۔

جے آئی ٹی نے جب یہ پوچھا کہ کیا وہ کبھی گرفتار ہوئے تو انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ 1980ءمیں ان پر سعودی عرب میں مالی امور میں مالی اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج ہوا جس پر ان کی گرفتاری ہوئی اور وہ 20دن تک جیل میں رہےبرطانوی سفارتخانے کی مداخلت پر انہیں رہا کیا گیا۔ شناختی کارڈ پر مبہم ایڈریس کے بارے میں سعید احمد کاکہنا تھا کہ وہ اکثر برطانیہ میں رہتے ہیں پاکستان میں ملازمت سے پہلے وہ برطانیہ میں اولڈ ایج ہوم بھی چلاتے رہے۔