کراچی (92نیوز) کرپشن سکینڈل میں معطل ناصر جمشید کو ایک اور جھٹکا، نیشنل بینک نے ناصر جمشید کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سہولت کاری کے الزام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد نیشنل بینک انتظامیہ نے بھی کرکٹر ناصر جمشید کو معطل کردیا۔
بینک انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پی سی بی کا فیصلہ آنے پر مزید ایکشن لیا جائے گا۔ ناصر جمشید نے ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ میں نیشنل بینک کی نمائندگی کی تھی۔