Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیشنل بینک میں ڈیڑھ ارب روپے مالیت کا ایک اور فراڈ سامنے آ گیا

نیشنل بینک میں ڈیڑھ ارب روپے مالیت کا ایک اور فراڈ سامنے آ گیا
December 18, 2016

کراچی (ویب ڈیسک) نیشنل بینک میں ایک اور بڑا فراڈ سامنے آیا ہے۔ سکیورٹی انوسٹمنٹ بانڈز کی مد میں کئے جانے والے ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ کیس میں ایف آئی اے نے خاتون سمیت بینک کے پانچ افسروں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک میں ڈھائی ارب روپے مالیت کے ایک اور فراڈ کا  وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کھوج لگا لیا۔ فراڈ سیکیورٹی انوسٹمنٹ بانڈزکی مد میں کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ایف آئی آر درج کرکے خاتون سمیت بینک کے پانچ افسروں کو گرفتار کرلیا۔ صدف صدیقی نیشنل بینک میں اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر کام کرتی ہیں۔

گرفتار ملزموں میں محمد احمد اور محمد باسط کا تعلق کراچی، لیاقت علی اور امتیاز احمد کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فراڈ میں بینک کے ایک اعلیٰ عہدیدار سمیت مزید تین افسر بھی شامل ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے سیکیورٹی انوسٹمنٹ بانڈز کی رقم ایک نجی بینک کے کورنگی اندسٹریل ایریا کے اکاونٹ میں جمع کرائی اور بعد میں رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرلی۔