Thursday, December 7, 2023

نیشنل بنک کے کمپیوٹر سسٹم نے لاکھوں بزرگ پنشنروں کو انتظار کی سولی پر لٹکادیا

نیشنل بنک کے کمپیوٹر سسٹم نے لاکھوں بزرگ پنشنروں کو انتظار کی سولی پر لٹکادیا
July 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)نیشنل بینک  کمپیوٹر سسٹم  کی اپ ڈیٹ میں تاخیر کی وجہ سے ملک بھر میں لاکھوں پنشنرز گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ، وزیر خزانہ  نے معمر پنشنرز کی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ  بنک کو نیشنل بنک حکام  سے بات کرکے مسئلے دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کےمطابق  گھنٹوں انتظار اور طویل قطار نے کراچی سمیت ملک بھر میں پینشنرز کو روزے میں خوار کردیا  پینشن اور تنخواہ کا حصول ناممکن دکھا تو کئی جگہوں پربزرگ شہری دہائی دیتے نظر آئے۔ معاملہ گھمبیر ہوا تو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر اسٹیٹ بینک سے رابطہ کرکے انہیں نیشنل بینک کے حکام سے مسئلہ دور کرنے کی ہدایت کی ،نیشنل بینک حکام کے مطابق بینک نے 98 بلین روپے کی ریکارڈ  ٹیکس وصول کیے تھے، جسے ان کا ڈی سی ایس سسٹم اپ ڈیٹ کررہا تھا جس میں تاخیر ہوئی ۔ اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق تمام بینکوں کو ان کی ضروریات سے زیادہ کیش فراہم کیا گیا ہے ۔ عید کی تعطیلات میں بینکوں کی جانب سے کیش نہ فراہم کیے جانے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے ۔