Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی کی آج اسلام آباد میں پہلی بیٹھک

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی کی آج اسلام آباد میں پہلی بیٹھک
August 22, 2016
اسلام آباد (92نیوز) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہو گا۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز، تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز پولیس، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے، صوبائی سیکرٹریز داخلہ اور دیگر افسران شرکت کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور چیئرمین پی ٹی اے کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کمیٹی نیشنل ایکشن پلان پر عمل کے لیے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے صورتحال کا جائزہ لے گی اور اس سلسلہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ آئندہ کی حکمت عملی طے گی۔