Saturday, July 27, 2024

نیشنل ایکشن پلان پر اُس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا: بلاول بھٹو

نیشنل ایکشن پلان پر اُس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا: بلاول بھٹو
February 19, 2017
  نواب شاہ (92نیوز)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پرسب کوملکرکام کرنا ہوگا ،دہشت گردی کےمعاملےپرپیپلزپارٹی وفاق کیساتھ ہے،قوم کوسانحہ کاسامناملکر کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چودھری نثار پالیسیوں پر تنقید کو اپنی ذات پرنہ لیں ۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہنچے نوابشاہ جہاں سانحہ لعل شہباز قلندر کے زخمیوں کی عیادت کی اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو یقین دلایا کہ وہ حکومت کے ساتھ ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔  بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو تو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کا یقین دلایا لیکن چودھری نثار علی خان  کو انسان بننے کا مشورہ دے ڈالا۔ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر پوری قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اُس کی روح کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے۔