Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیشنل ایکشن پلان میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ناکام ہوئی ہیں : فاروق ستار

نیشنل ایکشن پلان میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ناکام ہوئی ہیں : فاروق ستار
December 18, 2016

 کراچی(92نیوز)ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاررق ستار کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ناکام ہوئی ہیں  ۔ میئر کراچی شہر میں کتاب کلچر کے فروغ کے لیے نئی لائبریریاں بنائیں گے  ۔

تفصیلات کےمطابق  ایکسپو سینٹر کراچی میں بارہویں بک فیئر میں آمد پر، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہیں ۔

فاروق ستارنے کراچی میں بک فئیر کے انعقاد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مئیر کراچی شہر میں کتب بینی کے لیے نئی لائبریریاں بنائیں گے  ۔  فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کو صحیح انداز میں آزاد اور خود مختار بنانے کے لیے نوجوان نسل کو کتابوں کے قریب لانا ہوگا۔ فاروق ستار اور خواجہ اظہار نے بک فئیر کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا  ۔